غزہ،12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں دو ٹرینوں میں ہونے والے تصادم کے باعث شہریوں کی ہلاکت اور حادثے کیدکھ میں مصری قوم کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں اس المناک حادثے نے پوری فلسطینی قوم کو دکھی کردیا ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں۔خیال رہیکہ گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے ا?پس میں ٹکرانے سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سیزاید زخمی ہوگئے تھے۔